قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ظہیر جمالی نے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (آج) ہفتہ کو طلب کرلیا‘ اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 11 مئی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بلدیاتی انتخابات کے ایجنڈے پر بات ہوگی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزامات اور بلدیاتی انتخابات کے ایجنڈے کے علاوہ انتخابی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی انتخابی اصلاحات کے مسودے کی کاپی پہلے ہی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو بھجوائی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عمران خان کے قومی اسمبلی کے چار حلقون میں ہونے والے انتخابی عمل کے دوران دھاندلیوں کی تحقیقات کے مطالبے پر بھی غور کیا جائے گا

مزید :

صفحہ اول -