میران شاہ، بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیر برآمد ، دھماکے میں ایک جوان شہید

میران شاہ، بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیر برآمد ، دھماکے میں ایک جوان شہید

  

میرانشاہ(اے این این)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ، پاک فوج نے میران شاہ میں بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیر برآمد کر لیا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ آج میرانشاہ میں بارودی سرنگوں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔ بارودی سرنگوں کا ذخیرہ چار مکانات کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -