تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے قبل رابطہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی

تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے قبل رابطہ کمیٹی تشکیل دےدی گئی

  

لاہور(جاوید اقبال+صبغت اللہ چودھری )پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو لانگ مارچ سے قبل سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو آ ج سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور لاہور میں اے پی سی کی طرز پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گی جو 9 یا 10 جولائی کو متوقع ہے۔کمیٹی میں مخدوم جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی اعجاز چودھری سمیت 7 رہنماﺅں کے نام شامل ہیں، تاہم بڑی جماعتوں کی قیادت سے تحریک انصاف کے چیئرمین خود رابطے کریں گے۔ اجلاس کے بعد شرکاءکے اعزاز میں افطار ڈنر بھی ہوگا۔ کمیٹی عوامی تحریک ، عوامی مسلم لیگ، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) ، اے این پی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم سمیت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام چھوٹی بڑی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو عمران خان خود دعوت دینے کیلئے ٹیلی فون کریں گے۔ مسلم لیگ فنگشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ المعروف پیر پگاڑو سے بھی عمران خان خود رابطہ کریں گے، مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ، جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی عمران خان خود رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیں گے، قبل ازیں پارٹی قیادت کی طرف سے انہیں باقاعدہ دعوت نامے بھی جاری کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -