مقبوضہ کشمیر میں تاریخی ہڑ تال اور سول کرفیو پر نریندر مودی کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ،جماعت الدعوۃ

مقبوضہ کشمیر میں تاریخی ہڑ تال اور سول کرفیو پر نریندر مودی کی آنکھیں کھل ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رہنماؤں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیرکے موقع پر تاریخی ہڑتال کرنے پر مظلوم کشمیری قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ نریندر مودی اور اس کی جماعت کے اسرائیل سے گہرے تعلقات ہیں۔ وہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں بھی ہندو انتہا پسندوں کی بستیاں بسانا چاہتے ہیں لیکن کشمیری قوم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد،قاری محمد یعقوب شیخ، امیر جماعۃالدعوۃ لاہور مولانا ابو الہاشم، مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی، قاری گلزار احمد ودیگر نے مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خطبات جمعہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں بھی پاس کی گئیں اور وزیرستان متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کی اپیل کی گئی۔جماعۃالدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں ہزاروں افراد کے بڑے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخی ہڑتال اور سول کرفیو پر نریندر مودی کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ راولا کوٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینر اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی یہودیوں کی طرف سے فلسطین میں بستیاں بسائے جانے کی طرز پر ہندو انتہا پسندوں کو مقبوضہ کشمیر میں لاکر بسانا چاہتا ہے مگر بھارت سرکار کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ قاری محمد یعقوب شیخ، امیر جماعۃالدعوۃ لاہور مولانا ابو الہاشم، مولانا غلام قادر سبحانی، مولانا بشیر احمد خاکی، قاری گلزار احمد ودیگر نے مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر لیڈر آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور مظلوم کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -