فٹبال ورلڈ کپ:برازیل, کولمبیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ:برازیل, کولمبیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
 فٹبال ورلڈ کپ:برازیل, کولمبیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فورٹا لیزا(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بر ازیل نے کولمبیا کو2-1سے شکست دے دی ہے،حالیہ فتح کے بعد برازیل بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے،سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔برازیل او رکولمبیا کے اس سنسنی خیز قرار  میچ کے ساتویں ہی منٹ میں برازیلین کپتان تھیاگو سلوا نے برازیل کے خلاف میچ کا پہلا گول کر دیا جس سے کولمبیا کی ٹیم شدید دباﺅ میں آگئی اور اسی ایک گول کی برتری نے برازیل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا،برازیل کی طرف سے دوسرا گول ڈیوڈ لوئز نے کیا۔ برازیل کی ایک گول کی برتری کھیل کے پہلے ہاف تک برقرار رہی لیکن دوسرے ہاف میں برازیلی کیپر کی غلطی سے کولمبیا میچ میں واپس آگیا،جولیو سیزر نے کولمبین کھلاڑی باکا کو ڈی کے اندر گرا دیا اور ریفری نے برازیلی گول کیپر کو پیلا کارڈ دکھاتے ہوئے کولمبیا کو پنلٹی کک دے دی جسے جیمز روڈریگز نے با آسانی گول میں تبدیل کردیا،لیکن اس کے بعد سرتوڑ کوششوں کے باوجود کولمبین ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔واضح رہے کہ برازیل لگاتار چھٹی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے تاہم 2002 کے بعد سے وہ اس مرحلے سے آگے نہیں جا سکا۔ کولمبیا کا یہ پہلا ورلڈکپ کوارٹر فائنل تھا اور دونوں ٹیموں کا کسی بھی ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ تھا۔سیمی فائنل  میں برازیل اور جرمنی8جولائی کو آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -