قوم فراڈحکومت کے خلاف ڈی چوک میں اکٹھی ہو گی،شیخ رشید

قوم فراڈحکومت کے خلاف ڈی چوک میں اکٹھی ہو گی،شیخ رشید
قوم فراڈحکومت کے خلاف ڈی چوک میں اکٹھی ہو گی،شیخ رشید

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم 14 اگست کو ڈی چوک میں آئے گی کیونکہ اس فراڈ حکومت سے لوگ تنگ آ چکے ہیں،جو لوگ رانا ثناءاللہ کی قربانی دے سکتے ہیں وہ کسی اور کو قربان کرنے میں بھی دیر نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم 14 اگست کو ڈی چوک میں اکھٹا ہو گی اوران لوگوں کو بے نقاب کرے گی جو منافقت سے کام لیتے ہیں،جو حکومت رانا ثناءاللہ کی قربانی دے سکتی ہے وہ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قوم لاقانونیت، بد ترین مہنگائی اور فراڈ کے خلاف اب بڑی قربانی مانگ رہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہے اور انہیں امید ہے کہ ایم کیو ایم کی ریلی بھی کامیاب ہو گی اور جو بھی جمہوریت کے لئے جدو جہد کرے گا پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -