پی ٹی آئی کے مراد سعید نے ارسلان افتخار کو تھپڑجڑدیئے

پی ٹی آئی کے مراد سعید نے ارسلان افتخار کو تھپڑجڑدیئے
پی ٹی آئی کے مراد سعید نے ارسلان افتخار کو تھپڑجڑدیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رکن اسمبلی مرادسعید نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کو تھپڑرسید کردیئے   اور  دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے شو کے اینکر کو پروگرام کی ریکارڈنگ ختم کرنا پڑی۔

سینئر صحافیوں کے ٹوئیٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کیلئے ابصارعالم کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران  ارسلان افتخار نے عمران خان کے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا سخت جواب دیتے ہوئے عمران خان کی نجی زندگی کے حوالے سے اخلاقی کرپشن کے الزامات لگائے اور ان کیخلاف لاس اینجلس کی ایک عدالت کا فیصلہ بھی دکھایا۔ عمران خان پر لگائے گئے سنگین اخلاقی الزامات پر تحریک انصاف کے نوجوان رکن قومی اسمبلی مراد سعید آگ بگولہ ہوگئے اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مرادسعید نے ارسلان افتخار کو یکے بعد دیگرے تین تھپڑمارے ۔

ایک اور ٹوئیٹ کے مطابق مراد سعید نے ابصار عالم کو بھی برا کہا، یہ غلط ہوا، ٹی وی پروگرام میں ایسانہیں ہوناچاہیے تھا۔

ذرائع نے بتایاکہ بیچ بچائو کراتے رہنے کی وجہ سے پروگرام التواء کا شکار ہوا اور ادھورا رہ جانے کی وجہ سے آن ایئربھی نہ ہوسکا۔

اس بارے میں ابصار عالم سے رابطہ نہیں ہوسکا اور نہ ہی اُن کا موقف سامنے آسکا تاہم ارسلان افتخار کاکہناتھاکہ مرادسعید سے تلخ کلامی ضرورہوئی ہے,دھکے بھی کھائے ، کسی نے بھی کسی کو کوئی تھپڑنہیں مارا ۔اُن کاکہناتھاکہ تھپڑمارنے والا کوئی مائی کالال ابھی پیدا نہیں ہوا،جواب دے نہیں سکتے ، سچے ہیں تو ثبوت لائیں ، ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ عوام سے جھوٹ بولتے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -