داعش کا بھارت کو تحفہ ، نرسیں رہاہوکر کیرالہ پہنچ گئیں

داعش کا بھارت کو تحفہ ، نرسیں رہاہوکر کیرالہ پہنچ گئیں

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں ISISکی طرف سے یرغمال بنائی جانیوالی نرسیں رہاہوکر خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچ گئی ہیں جہاں کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے اُن کا استقبال کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی ایس آئی ایس کی پیش قدمی کے دوران تکریت میں ایک ہفتہ قبل اغواءکی گئیں بھارتی نرسوں کو لے جانے کیلئے خصوصی طیارہ نئی دہلی سے موصل سے 80کلومیٹردورمحفوظ مقام پر گیاجہاں سے 46نرسوں سمیت 137افراد کو لے کر کیرالہ کے کوچی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

مسافروں کے اہل خانہ کاکہناتھاکہ وہ بہت خوش ہیں ، پیارے واپس آگئے ہیں اور پریشانیاں ختم ہوئیں ۔ کوچی ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایاکہ پہنچنے والے مسافروں کے لیے کھانے پینے اور میڈیکل کی سہولت کا اہتمام بھی کیاگیاہے ۔ایک نرس نے گھروالوں کو فون پر بتایاتھاکہ وہ ایک ہسپتال کے قریب پرانی عمارت میں محصور ہیں ، مزید کچھ پتہ نہیں لیکن اگلے 24گھنٹوں کے دوران جنگجوﺅں نے بھارتی نرسوں کو چھوڑدیاتھا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے نرسوں کی رہائی میں مدد دینے والے عناصر کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کردیا۔ گو کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ شدت پسند تنظیم نے بے قصور لوگوں کو رہا کر دیا ہے لیکن داعش کس بنیاد پر لوگوں کو قتل یا رہا کر رہی ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے .

مزید :

بین الاقوامی -