ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ
ضرب عضب : جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) آپریشن ضرب عضب کے دوران دیگان اور دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطا بق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے دیگان اور محمد خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانو ں پر آگ اور بارود برسایا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔دوسری طرف اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کی امداد بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے امداد کے ٹرک متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیے جارہے ہیں ۔

مزید :

دفاع وطن -اہم خبریں -