چودھری نثار کی وزیر اعظم سے ایک اور ملاقات،شہباز شریف،حمزہ شہباز بھی موجود

چودھری نثار کی وزیر اعظم سے ایک اور ملاقات،شہباز شریف،حمزہ شہباز بھی موجود
چودھری نثار کی وزیر اعظم سے ایک اور ملاقات،شہباز شریف،حمزہ شہباز بھی موجود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک )ناراض وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے چوبیس گھنٹے میں دوسری ملاقات جاری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نثار کو لاہور لانے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطا بق رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے وزیر داخلہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی آئے۔ وزیر اعظم نے دخلی دروازے پر آ کر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سے شکوہ کیا کہ چوہدری صا حب آپ تو ناراض ہی ہوجاتے ہیں ،جس کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ناراض بھی اپنوں سے ہی ہوا جاتا ہے ،وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سے کہا کہ ملکی معاملات میں ہمیشہ آپ کی رائے کو اہمیت دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے گذشتہ رات بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ چودھری نثار میں ملاقات ہوئی تھی۔یاد رہے کہ چودھری نثار گذشتہ کئی ہفتوں سے پارٹی قیادت سے ناراض ہیںاور قومی اسمبلی میں بھی ان کی غیر حاضری کو شدت سے محسوس کیا گیا جبکہ ہم خیال اراکین اسمبلی سے ان کی ملاقاتوں نے قیادت میں تشویش پیدا کی۔ پنجاب ہاﺅس میں پارٹی کے 30 اراکین اسمبلی نے انہیں منانے کے لیے ملاقات بھی کی تھی بعد ازاں خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی چوہدری نثار سے ملے۔