ڈاکوﺅں اورلیویزمیں مقابلہ،تحصیل دارجاں بحق،3ڈاکوگرفتار

ڈاکوﺅں اورلیویزمیں مقابلہ،تحصیل دارجاں بحق،3ڈاکوگرفتار
ڈاکوﺅں اورلیویزمیں مقابلہ،تحصیل دارجاں بحق،3ڈاکوگرفتار

  

سبی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) لہڑی میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے لیویز کے تحصیل دار جاں بحق ہوگئے ، تین ڈاکوﺅں کو گرفتارکرلیا گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق لہڑی کے علاقے ٹھیڑی میں ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکوﺅں نے اہل کاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں تحصیل دار غلام قادر رند موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے تین ڈاکوﺅں کو گرفتارکرلیاجبکہ فائرنگ کا تبادلہ تا حال جاری ہے۔ ایف سی کو بھی علاقے میں طلب کرلیا گیاہے ۔

مزید :

سبی -