انصاف کا ایک اور عہد ختم ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج ریٹا ئر ہوجائینگے

انصاف کا ایک اور عہد ختم ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج ریٹا ئر ہوجائینگے
انصاف کا ایک اور عہد ختم ، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی آج ریٹا ئر ہوجائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائینگے ۔ تفصیلات کے مطا بق جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اپنے پیش رو جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ کے بعد 12 دسمبر 2013 ءکو چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔ بحیثیت چیف جسٹس انہوں نے تقریبا 7 ماہ خدمات سرانجام دیں۔ ملک میں پیش آنے والے کئی واقعات کے از خود نوٹس بھی لئے گئے لیکن معاملات کو انتہائی خوش اسلوبی سے نمٹایا گیا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پشاورمیں کوہاٹی چرچ پر ہونے والے خود کش حملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے جہاں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ دیا وہیں سانحہ لاہور میں پولیس کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی تحریک انصاف کی گزشتہ سال کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے دوبارہ گنتی کی درخواست پرکوئی حتمی فیصلہ کیا۔ ان کے دور میں 3ہزار 700 سے زائد درخواستیں دائر کی گئیں جن میں سے 2ہزار کے لگ بھگ درخواستوں کو نمٹایا گیا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی 20 سال کی عدالتی خدمات کے بعد آج بطور چیف جسٹس اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں اور ا ن کی جگہ جسٹس ناصر الملک نئے چیف جسٹس ہوں گے ۔