آئی جی اقبال محمود کو ہٹانے کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک )آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے کا صو با ئی حکومت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار فیض الحسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں پولیس کی تقرری اور تبادلوں کو روک دیا تھا۔ حکومت سندھ سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے آئی جی اقبال محمود کو ہٹانا چاہتی ہے۔ درخوا ست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ صو بائی حکو مت کو آئی جی اقبال محمود کو ہٹانے سے روکا جائے۔