سا نحہ ماڈل ٹاﺅن:فرانزک ماہرین کرائم سین دیکھے بغیررپورٹ بنانے سے انکاری

سا نحہ ماڈل ٹاﺅن:فرانزک ماہرین کرائم سین دیکھے بغیررپورٹ بنانے سے انکاری
سا نحہ ماڈل ٹاﺅن:فرانزک ماہرین کرائم سین دیکھے بغیررپورٹ بنانے سے انکاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تفتیش کیلئے فورنزک ماہرین نے کرائم سین کا معائنہ لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا مشکل ہے،ادھر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بھی تفتیش کے لئے فرانزک رپورٹ کو ضروری قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد ادارہ منہاج القرآن انتظامیہ نے پنجاب فورنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد فورنزک ماہرین نے محض زخمیوں کے معائنے سے یہ بتانا ناممکن قراردے دیا کہ گولی کس نے اور کس جانب سے چلائی۔ماہرین کا کہناہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرائم سین کے ثبوت بھی ختم ہو رہے ہیںجس سے فورنزک رپورٹ دینا ناممکن ہوجائےگا۔ دوسری جانب جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے بھی فرانزک رپورٹ کے بغیر تفتیش کو مشکل قرار دیا ہے۔

مزید :

لاہور -