فرزانہ قتل کیس:پانچ ملزمان پرفرد جرم عائد

فرزانہ قتل کیس:پانچ ملزمان پرفرد جرم عائد
فرزانہ قتل کیس:پانچ ملزمان پرفرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فرزانہ قتل کیس میں مقتولہ کے سابق شوہر اور باپ سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق صو بائی دارلحکومت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرزانہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عدالت نے مقتولہ فرزانہ کے باپ، سابق شوہر، دو بھائیوں اور ایک کزن پرفرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرد یا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے 7 جولائی کو گواہوں کو طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فرزانہ کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا تھاجس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے نوٹس لینے پر مقتولہ کے قتل کے الزام پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

لاہور -