عوام ملک میں جمہوریت اورجمہوری ادارے چاہتے ہیں:زرداری

عوام ملک میں جمہوریت اورجمہوری ادارے چاہتے ہیں:زرداری
عوام ملک میں جمہوریت اورجمہوری ادارے چاہتے ہیں:زرداری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی کو سابق آمر ضیا الحق کا مارشل لاءکی تاریخ کا بدترین دن تھا، پانچ جولائی کو ایک عوام کے منتخب وزیراعظم اور ملک کے آئین کو معطل کیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق سابق فوجی حکمران ضیا الحق کے مارشل لاءکے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں یوم سیاہ منا رہی ہے، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 5جولائی کو ضیاءالحق کا مارشل لاءملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 5جولائی کو منتخب وزیراعظم کو اور آئین کو معطل کیا گیا۔سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ آمریت سے اپنے حقوق چھینے ہیں، پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ضیاءالحق نے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کر دی تھی، پیپلز پارٹی سابق آمر کے اقدام کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکال کر مارشل لاءکی مذمت اور جمہوریت سے یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کراچی -