شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری ،پانچ عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری ،پانچ عسکریت پسند ہلاک
شمالی وزیرستان: جیٹ طیاروں کی بمباری ،پانچ عسکریت پسند ہلاک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن کے دوران جیٹ طیاروں کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ، ادھر بارودی سرنگ کے دھما کے میں ایک فوجی شہید ہوگیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دتہ خیل کے مضافاتی علاقوں محمد خیل، پوئی خیل اور بیگان میں موجود عسکریت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونےو الے زیا دہ تر شدت پسند ازبک باشندے تھے،میرانشاہ کے علاقے میں اب تک 400سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ تر غیر ملکی ہیں جبکہ بارود بنانے والی 19 فیکٹریوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بارود سے بھرے غار بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میران شاہ کے ہر دوسرے گھر میں بارودی اور دھماکہ خیز مواد موجود ہے جبکہ اکثر سڑکوں پر بھی بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔ہفتے کی صبح سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بویا گا ﺅں میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی عسکریت پسندوں نے مقامی افراد کو یرغمال بنا رکھاتھا،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو متعدد بین الااقوامی دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے اورتحریری مواد بھی ملا ہے۔

مزید :

دفاع وطن -Headlines -