ن لیگ گلو بٹ جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی ،پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں: رانا مشہود

ن لیگ گلو بٹ جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی ،پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا ...
ن لیگ گلو بٹ جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی ،پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں: رانا مشہود

  

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ’گلو بٹ ‘جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی، پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں۔صو با ئی دا رلحکومت میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ’گلو بٹ ‘جیسے کرداروں پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سانحہ منہاج القرآن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکے غم میں برابر کے شریک ہیںاور مقتولین کے ورثاءکو انصاف دلانے کے لئے ہی جوڈیشل کمیشن قائم کیا ہے لیکن طاہر القادری کمیشن سے تعاون کرنے کے بجائے لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں،ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گولیاں 50 فٹ دوری سے لگیں اور نیچے کھڑے پولیس اہلکار اتنی دور سے لوگوں کو نشانہ نہیں بناسکتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف سانحہ لاہور کے تمام ذمہ داروں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئے گا۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں، ہم چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور ہمیں صرف جمہو ری اور آئینی طریقے سے ہی ہٹایا جاسکتا ہے، اگر کوئی سمجھتاہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کے ذریعے موجودہ حکومت کو ختم کردے گا تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہے ، ہم تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون خود حرکت میں آئے گا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -