صدر دھماکے میں قوم پرست تنظیم ملوث ہے:ایڈیشنل آئی جی

صدر دھماکے میں قوم پرست تنظیم ملوث ہے:ایڈیشنل آئی جی
صدر دھماکے میں قوم پرست تنظیم ملوث ہے:ایڈیشنل آئی جی

  

کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا تعلق قوم پرست تنظیم سے تھا۔تفصیلات کے مطابق پریڈی سٹریٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد دہشت گرد نکلے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گرد دھماکا خیز مواد ساتھ لے کر کہیں اور جا رہے تھے کہ پریڈی سٹریٹ پر شہری کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دھماکا ہوگیا۔ غلام قادر تھیبو کا مزید کہنا ہے دہشت گردوں کا تعلق قوم پرست تنظیم سے تھا، ایک دہشت گرد کی شناخت عبدالفتح کے نام سے ہوئی جو دولت پور نواب شاہ کا رہائشی تھا اور 2008ءسے پاپوش میں رہائش پذیر تھا۔

مزید :

کراچی -