حامد میر فیملی سمیت برطانیہ منتقل ہوگئے
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوگئے ہیں۔ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ حامد میر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عارضی طور پرلندن منتقل ہوگئے ہیں، حامد میرکا بیٹا یاسر عرفات تعلیم کے سلسلے میں پہلے ہی لندن میں مقیم ہے۔ذرائع کے مطابق لندن میں ان کا قیام طویل ہو گااور وہ لندن میں اپنا علاج بھی کرائیں گے۔واضح رہے کہ حامد میر پر کراچی میں 19 اپریل کو قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔