گھریلو ملازم نے مالک کے بیٹے کو چباڈالا

گھریلو ملازم نے مالک کے بیٹے کو چباڈالا
گھریلو ملازم نے مالک کے بیٹے کو چباڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آبادمیں مخالفین کی طرف سے دوسالہ بچے کو ٹریکٹر تلے کچلنے کے بعد ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں کولو تارڑ میں گھریلو ملازم نے ڈیڑھ سالہ بچے کو چبانے کے بعداس کا گلہ دبا کر ہلاک کر دیا۔ محمد زبیر جوئیہ نے محمد حنیف کو گھر میں کام کاج کے لئے ملازم رکھا ہوا تھا جس کا مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہ تھا اور ملزم حنیف زبیر کے ڈیڑھ سالہ بیٹے سلیمان کو بہانے سے گھر سے باہر لے کر گیا اور اس اپنے دانتوں سے چباڈالا تاہم وہ زندہ رہا، شورشرابا کرنے پر ملزم نے سلیمان کاگلا دبا کر قتل کردیااور بھاگ گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی مخالفین نے ایک معصوم بچے پر ٹریکٹر چڑھادیاتھاجس سے اُس کی دونوں ٹانگیں متاثر ہوگئیں ۔

دوسالہ عبداللہ پر بیتنے والی روداد پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

جرم و انصاف -