وزارت تعلیم کا نام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

وزارت تعلیم کا نام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا
وزارت تعلیم کا نام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

  

اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک ) تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے کوششوں کے بجائے ایسا لگتا ہے کہ وفاقی حکومت کو صرف اس کی وزارت کے نام کی تبدیلی میں زیادہ دلچسپی ہے۔تفصیلات کے مطا بق وفا قی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک یادداشت کے مطابق وزارت ایجوکیشن، ٹریننگ اور سٹینڈرڈز ان ہائر ایجوکیشن کو اب فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن کے نام سے پکارا جائے گا اور یوں اس نئے نام کے ساتھ اس وزارت کا نام تین سالوں میں چوتھی مرتبہ تبدیل ہو گا۔ آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم کے تحت تعلیم کو صوبائی حکومت کی ذمہ داری قرار دیا گیا تھا، اور اپریل 2011ءمیں یہ وفاقی وزارت تعلیم صوبوں کو منتقل کردی گئی تھی۔

مزید :

تعلیم و صحت -