A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

گلگت بلتستان :بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی

گلگت بلتستان :بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی

Jul 05, 2014 | 16:09:PM

 سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان میں کئی روز سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں غذر اور گردونواح میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اورگوجال کے علاقے غلکین میں گلیشیر کے پانی کا رخ تبدیل ہو نے سے شاہراہ قراقرم کا ایک کلومیٹر کا حصہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث پاک چین تجارت بھی 21 روز سے بند ہے،شاہراہ قراقرم کی بندش کے خلاف شہریوں نے گوجال میں دھرنا دیا۔پنجاب میں جھنگ،گوجرہ ،چیچہ وطنی اورساہیوال میں صبح سویرے تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش قصور میں47ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں