ٹریفک حادثے میں سابق ہاکی اولمپیئن عابد سلیم خاندان سمیت جاں بحق

ٹریفک حادثے میں سابق ہاکی اولمپیئن عابد سلیم خاندان سمیت جاں بحق
ٹریفک حادثے میں سابق ہاکی اولمپیئن عابد سلیم خاندان سمیت جاں بحق

  

سرگودہا، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے ڈرائیورسمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت سابق ہاکی اولمپیئن عابد سلیم اپنی اہلیہ عابدہ بیگم، بیٹی سیما ہمایوں، اقراءاور ڈرائیور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا استقلال آباد کے سابق ڈپٹی میئر حاجی طارق کے بھائی اور سابق ہاکی اولمپیئن عابد سلیم اہل خانہ سمیت رات 3بجے لاہور سے واپس آرہے تھے کہ چک 88جنوبی کے قریب ڈرائیور کو اونگھ آجانے اور تیز رفتاری کے باعث کار ڈیوائیڈر کراس کرتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب درختوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےاور کارمکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ مرحوم عابد سلیم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور دوروز قبل ان کی بیٹی سیما ہمایوں نے انہیں اپناگردہ دیا جو وہ ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد لاہور سے واپس آرہے تھے۔ نماز جنازہ میں شہر کے سیاسی و سماجی افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق اولمپیئن عابد سلیم، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

سرگودھا -