چورتابکاری مواد سے بھراٹرک لے اُڑے

چورتابکاری مواد سے بھراٹرک لے اُڑے
چورتابکاری مواد سے بھراٹرک لے اُڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکوسٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکوکو چوروں اور منشیات کے حوالے سے عالمی شہرت حاصل ہے لیکن اب چوروں نے ایک خطرناک چیزپر ہاتھ مارلیاہے اور تابکاری مواد سے بھرا پک اپ ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔ میکسیکو کے وزیر داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چوری ہونے والے ٹرک میں صنعتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا تابکار عنصر اریڈیم 192 موجود تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگر تابکار مواد کو کھولنے کی کوششں کی گئی تو یہ آس پاس موجود لوگوں کی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔