ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے کلو کا خودساختہ اضافہ کر دیاگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیالیکن شہرمیں کمرشل اور گھریلو سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں، ایل پی جی کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف اوگرا کو سخت ایکشن لینا چاہئے۔