ضرب عضب: 32 بچوں کے باپ کی بھی نقل مکانی

ضرب عضب: 32 بچوں کے باپ کی بھی نقل مکانی
ضرب عضب: 32 بچوں کے باپ کی بھی نقل مکانی

  

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں میں گلزار نامی شخص بھی شامل ہے جو تین بیویوں کا شوہر اور 32بچوں کا باپ ہے، انتظامیہ نے سرکٹ ہاﺅس طلب کر کے امدادی سامان حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کا گلزار 35 سال سے شادی شدہ ہے اور اب بیویوں نے چوتھی شادی کی اجازت بھی دے دی لیکن جیب اجازت نہیں دیتی جبکہ سب سے چھوٹے بچے نے ابھی پوری طرح آنکھ بھی نہیں کھولی۔ گلزار اپنے بچوں کے نام نہیں بلکہ تعداد بتاتا ہے، پہلی بیوی سے 12، دوسری سے 9 اور تیسری سے 11 بچے ہیں۔ پوتے پوتیوں کے ساتھ اہلخانہ کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور اِسی وجہ سے بچوں کیلئے چیزیں ڈھیروں اور درجنوں خریدنی کرنی پڑتی ہیں، گلزار کے دو بیٹے یو اے ای میں مقیم ہیں۔

مزید :

دفاع وطن -