رمضان المبارک: پہلی نماز جمعہ کے ایمان افروز مناظر

رمضان المبارک: پہلی نماز جمعہ کے ایمان افروز مناظر
رمضان المبارک: پہلی نماز جمعہ کے ایمان افروز مناظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) دنیا بھر کے مسلمان اس وقت رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کے فوائد اٹھا رہے ہیں . دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کے معمولات زندگی میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے . ایسے میں ہم نے رمضان کی پہلی نماز  جمعہ کے روح پرور مناظر دنیا بھر سے اکھٹے کیے ہیں. یقینا آپ بھی انھیں دیکھ کر لطف اٹھائیں گے : 

 وصی اللہ مسجد ، الہ آباد میں نماز جمعہ کے بعد دعا کی جا رہی ہے 

پشاور میں نمازی اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہیں  

 ایک مسلمان الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں بند چھتریوں کے درمیان سے گزر رہا ہے. اسرائیلی حکام نے مسجد میں 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کا داخلہ بند کر رکھا ہے .

 منیلا میں مسلمان سڑک کنارے نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں 

 فلپائن کے شہر توندو میں ٹریفک جام کی وجہ سے نوجوان اپنی سواریوں کی چھتوں پر مذہبی فریضہ ادا کر رہے ہیں .

 ملائشیا کے شہر کوالا لمپور میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی ہے .

انڈونیشیاءمیں جکارتہ کی استقلال مسجد  کا منظر 

 ممبئی کے بندرا  ریلوے سٹیشن کے باہر نماز جمعہ ادا کی جا رہی ہے 

 سنگینوں کے سائے میں تکبیر کی گونج ، مشرقی یروشلم میں فلسطینی مسلمان اسرائیلی فوج کے سامنے نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں .

الاقصیٰ مسجد کی بندش کے باعث فلسطینی مسلمان سڑک پر مذہبی فریضہ ادا کر رہے ہیں.

مزید :

ڈیلی بائیٹس -