جیا خان خود کشی کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

جیا خان خود کشی کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد
جیا خان خود کشی کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کی تحقیقات کا سی بی آئی کو  حکم دے دیا ہے۔اداکارہ جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے تحقیقات سی بی آئی سے کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔ رابعہ نے موقف اپنایا کہ جیا نے خود کشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل کیا گیا تھا اور اپنے دعوے کے حق میں میڈیکل ثبوت بھی پیش کئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سماعت کے دوران جسٹس دی ایم کینیڈے اور پی ٹی کوڈے پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری وکیل سے کہا تھا کہ 3 جولائی کو کیس کی تفتیش کے بارے میں مختصر معلومات دی جائے تاکہ معاملے کے بارے میں بالآخر فیصلہ کیا جاسکے۔یادرہے کہ گزشتہ سال 3 جون کو جیا خان اپنے جوہو میں واقع گھر میں مردہ پائی گئی تھی جس کے بعد پولیس کو جیا خان کے گھر سے 6 صفحات کا خودکشی نوٹ ملا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے جیا خان کے مبینہ بوائے فرینڈ سورج پنچولی کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے اس سلسلے میں مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

تفریح -