سکردومیں تھانے پرحملہ، دہشت گرد وائرلیس سیٹس اور یونیفارم لے گئے

05 جولائی 2014 (17:09)

سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع ویامر کے داریل وادی میں دہشت گردوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا اور اہلکاروں کو رسیوں سے باندھ کر تمام اسلحہ، وائرلیس سیٹس اور یونیفارم لوٹ کر فرارہو گئے۔ پولیس سٹیشن میں موجود اہلکار40سے زائد ادہشت گردوں کی اچانک کارروائی کے باعث کوئی مزاحمت نہ کرسکے۔ حملہ آور آٹھ کلاشنکوف، چار پستول اور ہزاروں گولیاں لوٹ کرلے گئے اور کسی قسم کا مواصلاتی آلہ موجود نہ ہونے کہ وجہ سے واقعے کی اطلاع گلگت بلتستان پولیس اور انتظامیہ کو تین گھنٹے تاخیر سے ملی۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے پورے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

مزیدخبریں