برطانیہ کے شامی باغیوں کیلئے تربیتی منصوبے کا انکشاف

برطانیہ کے شامی باغیوں کیلئے تربیتی منصوبے کا انکشاف
برطانیہ کے شامی باغیوں کیلئے تربیتی منصوبے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بشارالاسد کو شکست دینے کی خاطر دس ہزار شامی باغیوں کو تربیت دینے اور مسلح کرنے کے برطانیہ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف ہواہے تاہم بعد ازاں اس منصوبے کو خطرناک سمجھتے ہوئے ڈراپ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی طرف سے یہ مبینہ منصوبہ دو سال پہلے اس وقت کے وزیر دفاع ڈیوڈ رچرڈ نے پیش کیا تھا۔ اس تجویز پروزیراعظم ڈیوڈن کیمرون کے علاوہ برطانوی قومی سلامتی کونسل اور امریکی حکام نے بھی غور کیا تھا۔ ڈیوڈرچرڈ کی تجویز کے حصے کے طور پر اعتدال پسند باغیوں کو ترکی اور اردن کے تربیتی مراکز میں تربیت دی جانا تھی لیکن صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے منصوبے پر عمل درآمد روکدیاگیا۔