سام سنگ اور ایپل کے درمیان لفاظی جنگ پھرشروع

سام سنگ اور ایپل کے درمیان لفاظی جنگ پھرشروع
سام سنگ اور ایپل کے درمیان لفاظی جنگ پھرشروع

  

سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ اورایپل کے درمیان لفاظی جنگ پھرشروع ہوگئی ہے اور موقف اپنایاکہ ایپل کی بیٹری شرمندگی کا باعث ہے جبکہ گلیکسی فون اس سے بہتر ہیں۔ اب تک ایسا لگ رہا تھا کہ ایپل اور سام سنگ کے درمیان جاری ٹیکنالوجی کی جنگ اپنے اختتام پر پہنچ چکی ہے اور اب دونوں اچھے دوستوں کی طرح سے سامنے آئیں گے مگر سام سنگ کی جانب سے حالیہ ٹی وی کے ایڈ نے ان تمام خوش فہمیوں پر پانی پھیر دیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے نئے اشتہار میں ایک ایئرپورٹ کو دکھایا گیا ہے جہاں بہت سے لوگ زمین پر بیٹھے ہیں۔ کیا یہ لوگ کوچ کے مسافر ہیں؟ جی نہیں وہ سب ہیں جو ”آئی فون 5 ایس“ استعمال کرتے ہیں اور سام سنگ کے مطابق فیس بک کی پرائیویسی پالیسی کی طرح اس کی بیٹری کا بھی کوئی بھروسہ نہیں کہیں بھی ساتھ چھوڑ سکتی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزاری سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -