امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردئیے، داعش کے خلاف کارروائی سے انکار

امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردئیے، داعش کے خلاف کارروائی سے انکار
امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردئیے، داعش کے خلاف کارروائی سے انکار

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں سرگرم عمل ISISکیخلاف فی الحال کارروائی کاکوئی ارادہ نہیں رکھتا، داعش ہمارے قومی مفادات کے لئے خطرہ بنی تو پھر اس کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن اس وقت صورتحال مختلف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل مارٹن نے کہا کہ ہم داعش کے ساتھ برسرپیکار عراقی فوجیوں کو اسلحہ بھیجنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں، عراق کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ عراقی فوج بغداد کا دفاع کرسکتی ہے ، بغداد کے آس پاس کا دفاع مضبوط بنالیا ہے تاہم اس جنگجوﺅں کے زیر قبضہ جانے والے علاقے واپس لینے کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت بھی ہوسکتی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -