امریکہ اسلحہ سے لیس تین دہشتگردگجرات سے گرفتار

امریکہ اسلحہ سے لیس تین دہشتگردگجرات سے گرفتار
امریکہ اسلحہ سے لیس تین دہشتگردگجرات سے گرفتار

  

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے تین دہشت گرد گرفتار کرکے بھاری مقدار میں امریکی ساختہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر لالہ موسیٰ میں علی الصبح چھاپہ مارا اور تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایاکہ قبائلی علاقوں سے آئے ان دہشت گردوں میں عمارسکنہ چنو بھوچا، فیاض خان آفریدی اور عالم گردر خیبر ایجنسی شامل ہیں۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں تین کاشنکوفیں، دو عدد پمپ ایکشن، دو عدد 12 بور رائفلیں،مختلف بور کے کئی پستول، 30 میگزین، چار ٹیلی سکوپ، 2500 راﺅنڈشامل ہیں ۔ملزموں سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لالہ موسیٰ کے ایک اسلحہ ڈیلر محمد ندیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس خطرناک گینگ کے تانے بانے افغانستان سے جڑے ہیں، ان ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

گجرات -