اداکارہ لنڈسے لوہن کا ویڈیو گیم کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ

اداکارہ لنڈسے لوہن کا ویڈیو گیم کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ
اداکارہ لنڈسے لوہن کا ویڈیو گیم کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ

  

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن نے ویڈیو گیم ’جی ٹی اے‘ بنانے والی کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کمپنی نے گیم Auto Theft Grand vمیں ان کی اجازت کے بغیر ان کی تشبیہات استعمال کیں۔ لنڈسے لوہن کا کہنا تھا گیم میں ان کی آواز ، تصاویر ، کپڑوں اور ان کی رہائش کی مشابہت کے استعمال سے ان کے نجی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ نیویارک کی عدالت میں دائر کردہ کیس میں اداکارہ نے کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے اس معاملے پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔

مزید :

تفریح -