سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے قوانین مزید سخت

سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے قوانین مزید سخت
سعودی عرب میں تارکین وطن کیلئے قوانین مزید سخت
کیپشن: Strangers

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے گھریلو ملازماﺅں اور ڈرائیوروں کے سپانسر تبدیل کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے اور اتوار کے روز سے یہ پابندی نافذ العمل ہوجائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد گھریلو ملازموں کو اپنے موجودہ مالکان کو چھوڑنے سے روکنا ہے تاکہ وہ جاری کام کو چھوڑ کر پرائیویٹ سپانسروں کے پاس نہ جائیں۔ پابندی سے متاثر ہونے والے ملازمین میں گھریلو خادمائیں، باورچی، مالی اور ڈرائیور وغیرہ شامل ہوں گے۔ وزارت لیبر نے پرائیویٹ سپانسروں کیلئے الیکٹرانک فارم کے ذریعے ملازمین کی بھرتی کی درخواست بھیجنے کی سروس بھی فراہم کردی ہے، لیکن اس میں گھریلو ملازمین کی بھرتی شامل نہیں ہوگی۔

مزید :

بین الاقوامی -