وہ یونیورسٹی جہاں خواتین کو بال اگانے کے اضافی نمبر ملیں گے

وہ یونیورسٹی جہاں خواتین کو بال اگانے کے اضافی نمبر ملیں گے
وہ یونیورسٹی جہاں خواتین کو بال اگانے کے اضافی نمبر ملیں گے
کیپشن: Girls

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ہمارے استاد ہمیں کامیابی اور اچھے نمبر حاصل کرنے کیلئے عام طور پر دل لگاکر پڑھنے اور سخت محنت کرنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون پروفیسر نے اپنی طالبات کو تلقین کی ہے کہ اگر وہ اضافی نمبر لینا چاہتی ہیں تو اپنی بغلوں کے بال صرف کرنا بند کردیں۔ پروفیسر برین فاس ریاست ایریزونا کی ایک یونیورسٹی میں جینڈر سٹڈیز کا مضمون پڑھاتی ہیں۔ وہ ایک عرصے سے اضافی نمبر دینے کیلئے طالبات سے یہ مطالبہ کررہی ہیں اور پہلے کئی سمسٹرز میں طالبات نے اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے اضافی نمبر حاصل کئے ہیں۔ پروفیسر صاحبہ کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ عام طور پر لڑکیوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جسم کو بالوں سے پاک رکھیں جبکہ مردوں پر یہ پابندی نہیں ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے طلباءوطالبات معاشرتی روایات سے بغاوت کریں تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ ایسا کرنے پر معاشرے کارویہ کیا ہوتا ہے۔ اسی لئے وہ ہر سمسٹر میں طالبات کو پیشکش کرتی ہیں کہ وہ بغلوں کے بال صاف نہ کریں تو اُن کو اضافی نمبر ملیں گے اسی طرح طلباءکیلئے شرط ہے کہ وہ جسم کے سارے بال صاف رکھ کر اضافی نمبر حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر برین کا کہنا ہے کہ جب طلباءجسم کے سارے بال صاف کریں گے تو انہیں معلوم ہوگا کہ طالبات کو سارے بال صاف رکھنے کیلئے کتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔ طلباءوطالبات کا کہنا ہے کہ پروفیسر کی ہدایات پر عمل کرنے کے بعد اُن کے گھر والوں اور دوستوں نے اُن کے ساتھ عجیب و غریب رویے کا مظاہرہ کیا ہے، خصوصاً طالبات کا کہنا ہے کہ بغلوں کے بال بڑھانے پر ان کے بوائے فرینڈز نے خاصی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -