مشرف کیس : چوہدری نثار اور وزیراعظم میں ڈیڈ لاک برقرار

مشرف کیس : چوہدری نثار اور وزیراعظم میں ڈیڈ لاک برقرار
 مشرف کیس : چوہدری نثار اور وزیراعظم میں ڈیڈ لاک برقرار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار اور پارٹی قیادت کے درمیان کچھ معاملوں پر اتفاق ہو گیا جبکہ کچھ معاملوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ چوہدری نثار اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں رہنماﺅں کے درمیان سردمہری کا بڑی حد تک خاتمہ ہو چکا ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق کافی معاملات پر اتفاق رائے ہونے کے ساتھ ساتھ دو معاملات پر چوہدری نثار وزیر اعظم میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے ، چوہدری نثار مشرف کیس کے معاملے اور اپنی وزارت کے تمام معاملات پر ہر قسم کے فیصلوں کا اختیار چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف نے مشرف کے معاملے پر بات کرنے سے ہی انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دونوں معاملات پر حکومت اور ڈیڈلاک برقرار ہے جبکہ باقی معاملات کے متعلق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا اور پارٹی قیادت اور چوہدری نثار کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -