دادی نے جہنم سے تصویر بھیجی: خاتون کے دعوے نے شہر والوں کو پریشان کر دیا

دادی نے جہنم سے تصویر بھیجی: خاتون کے دعوے نے شہر والوں کو پریشان کر دیا
دادی نے جہنم سے تصویر بھیجی: خاتون کے دعوے نے شہر والوں کو پریشان کر دیا
کیپشن: Grandma in Hell

  

بخارسٹ (نیوز ڈیسک) رومانیہ کی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مرحوم دادی کی روح نے اس کے موبائل فون پر اپنی تصویر بھیجی ہے جس میں اسے عذاب ہورہا ہے جس کے بعد سارے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ عبادات کیلئے گرجا گھروں میں جمع ہوگئے ہیں۔ سیکرٹیسٹی شہر سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ جینا مہائی نے یہ تصویر سارے شہر کو دکھائی ہے اور انٹرنیٹ پر بھی بھیجی ہے۔ تصویر میں اس کی دادی کے گلے میں ایک سانپ لپٹا ہوا ہے اور وہ تکلیف اور خوف میں مبتلا نظر آرہی ہے۔ جینا کا کہنا ہے کہ اسنے جب اپنا فون آن کیا تو یہ دیکھ کر دہل گئی کہ اس کے سامنے اُس کی مرحومہ دادی کی خوفناک تصویر تھی۔ وہ اپنا فون لے کر ایک عامل نجومی کے پاس گئی جس نے بتایا کہ دادی کی روح نے فون پر یہ تصویر خود کھینچی ہے اور اس کے گلے میں سانپ کا واضح مطلب یہ ہے کہ اسے عذاب ہورہا ہے۔ رومانیہ میں یہ روایت ہے کہ لوگ سال میں ایک دفعہ قبرستان جاکر اپنے مرحومین کے نام پر کھانا تقسیم کرتے ہیں۔ لیکن جینا نے بتایا کہ تین سال پہلے اس کی دادی کا انتقال ہوا اور اس کے بعد وہ کبھی بھی اس کے لئے کھانا لے کر قبرستان نہیں گئی۔ اسےبتایا گیا  کہ کھانا نہ لے جانا بہت بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے دادی کو عذاب شروع ہوگیا۔ مقامی پادری نے جینا کو ہدایت کی کہ وہ چالیس دن تک کھانا لے کر قبرستان جائے۔ دادی کی خوفناک تصویر سامنے آنے پر سارا شہر گھبرا گیا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں گرجا گھروں میں جمع ہوگئے ہیں جہاں وہ عذاب میں مبتلا دادی اور اپنے مرحومین کی جان خلاصی کرانے کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -