مراد سعید نے تھپڑ نہیں مارے،صرف تلخ کلامی ہوئی:ارسلان افتخار

مراد سعید نے تھپڑ نہیں مارے،صرف تلخ کلامی ہوئی:ارسلان افتخار
مراد سعید نے تھپڑ نہیں مارے،صرف تلخ کلامی ہوئی:ارسلان افتخار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے رکن مراد سعید کے انہیں تھپڑ مارنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید سے ٹاک شو کے درمیان صرف تلخ کلامی ہوئی تھی اگر اس نے مجھے تھپڑمارا ہوتا تو پھر میں نے کوئی چوڑیاں تو نہیں پہن رکھیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ میں نے مختلف کمپنیوں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ذاتی حیثیت میں خط لکھے اور اچھے مقاصد کے لئے بلوچستان حکومت سے بھی تعاون کیا جبکہ سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیرمین کے لئے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کو میں نے ہی پرپوزل پیش کیا اور اس سلسلے میں وفاق سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب پر ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ ٹاک شو میں تحریک انصاف کے رکن مراد سعید سے صرف تلخ کلامی ہوئی تھی اور تھپڑ مارنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اگر کوئی مجھے تھپڑ مارتا تو میں نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے لئے نازیبا زبان استعمال کی انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -