دہشت گردی اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، فوج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ تاریخی ہوگا:فاروق ستار

دہشت گردی اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، فوج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ ...
دہشت گردی اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، فوج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ تاریخی ہوگا:فاروق ستار
کیپشن: farooq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ دہشت گردی ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ، امن اور استحکام پاکستانی عوام کا حق ہے ، متحدہ قومی موومنٹ ملک کو ترقی اور تعلیم یافتہ بناناچاہتی ہے ،پاکستان میں دیر پا امن اور استحکام قائم کرنا ہمارامشن ہے ، ملک کو معاشی طور پراپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے باغ جناح میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہماری فوج دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کر رہی ہے، قوم کا فرض ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرے ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم کیو ایم کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا فقید المثال جلسہ ثابت ہوگا، جلسے کا اسٹیج بھی پاکستان کا سب سے بڑا اسٹیج ہو گا ۔جلسے میں پاکستان کا سب سے بڑا افطار بھی ہو گا،تمام شرکاءکی افطاری کرائی جائے گی ۔ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ جلسے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

کراچی -