انسانی جسم میں بھی بم آنے لگے، دنیا بھر میں ائیرپورٹ پر سیکیورٹی سخت

انسانی جسم میں بھی بم آنے لگے، دنیا بھر میں ائیرپورٹ پر سیکیورٹی سخت
انسانی جسم میں بھی بم آنے لگے، دنیا بھر میں ائیرپورٹ پر سیکیورٹی سخت

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا کو دہشت زدہ کرنے کے شوقین امریکہ کو آئے روز کوئی نئے سے نیا خوف گھیر لیتا ہے اور اب اس پر یہ خوف طاری ہے کہ دہشت گرد ایسے بم بنارہے ہیں جنہیں انسانی جسم کے اندر فٹ کرکے یا موبائل فونوں کے اندر خفیہ طور پر نصب کرکے امریکہ پر حملہ کیا جائے گا۔ نئی قسم کے خفیہ بموں کے خوف کے بعد تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے ہیں اور امریکہ نے یورپ، مشرقی وسطیٰ اور افریقی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ وہ اپنے ایئرپورٹوں کے سیکیورٹی انتظامات سخت کریں تاکہ انسانی بموں اور موبائل بموں کو امریکہ پہنچنے سے روکا جاسکے۔ امریکی خفیہ اداروں کا دعویٰ ہے کہ القاعدہ کا اہم رکن 32 سالہ سعودی شخص ابراہیم الاسیری یہ خفیہ بم بنانے میں مہارت حاصل کرچکا ہے اور اُس کے تیار کردہ بم عراق اور شام میں لڑنے والے برطانوی جنگجوﺅں کے پاس پہنچ چکے ہیں جو برطانیہ واپس جاکر وہاں سے امریکہ جانے والی پروازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکی پریشان ہیں کہ شدت پسند یہ بم لے کر جہازوں مکیں سوار ہوسکتے ہیں کیونکہ انہیں پکڑنا بہت مشکل ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -