ناقابل یقین ہیلی کاپٹر بنانے کی تیاریاں

ناقابل یقین ہیلی کاپٹر بنانے کی تیاریاں
ناقابل یقین ہیلی کاپٹر بنانے کی تیاریاں
کیپشن: Hellicopter

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے خلائی جہاز جیسا نظر آنے والے نئے سپر ہیلی کاپٹر کی تیاری شروع کردی ہے جس میں ایک کی بجائے دو روٹر (ہیلی کاپٹر کو اوپر اٹھانے والے پنکھے) ہوں گے اور اس کی رفتار 270 میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہوگی۔ ریاست ٹیکساس کی ہیلی کاپٹر بنانے والی کمپنی AVX کو پینٹا گون کی طرف سے عنقریب 100 ارب ڈالر کا پراجیکٹ دئیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد دنیا کے جدید ترین ہیلی کاپٹر کی تیاری شروع ہوجائے گی۔ AVXJMR کہلانے والے اس ہیلی کاپٹر میں فوجی دستوں کو لے جانے اور ٹینکوں اور گاڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اسے بھاری مشین گنیں نصب کرکے گن شب ہیلی کاپٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ عام ہیلی کاپٹر کے برعکس اس کی مشین گنیں اور دیگر اسلحہ جنگی جہازوں کی طرح باہر کی بجائے اندر کی طرف نصب ہوگا اور پرواز کے وقت اس کے پہیے بھی ہیلی کاپٹر کے اندر چلے جائیں گے جس سے یہ انتہائی تیز رفتار سے اڑ سکے گا۔ اس کے دو روٹر اسے اوپر اٹھائیں گے جبکہ پیچھے کی جانب لگے دو اضافی پنکھے اسے تیز رفتاری سے آگے کی طرف حرکت دیں گے، جبکہ اگلی طرف لگے دو چھوٹے پر بھی اسے اوپر اٹھنے میں مدد دیں گے۔ امریکی فوج اس ہیلی کاپٹر کو مشہور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے جدید متبادل کے طور پر استعمال کرے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -