وہ طالب علم جس نے سکول پاس کرنے سے قبل ہی 3 ڈگریاں حاصل کر لیں

وہ طالب علم جس نے سکول پاس کرنے سے قبل ہی 3 ڈگریاں حاصل کر لیں
وہ طالب علم جس نے سکول پاس کرنے سے قبل ہی 3 ڈگریاں حاصل کر لیں
کیپشن: Student

  

شکاگو (نیوز ڈیسک) امریکی شہر سیکر منٹو سے تعلق رکھنے والے مادھوشاہ کہنے کو تو ہائی سکول کا بچہ ہے لیکن یہ بچہ ریاضی، سائنس اور سوشل سائنس کے مضامین میں تین ڈگریاں حاصل کرچکا ہے اور قابلیت جانچنے کے عالمی سطح کے امتحان SAT میں بھی بہترین نمبر حاصل کرچکا ہے۔ سولہ سالہ مادھونے اپنے سکول میں آخری امتحان ابھی دینا ہے لیکن وہ پہلے ہی امریکن ریور کالج سے تین ڈگریاں حاصل کرچکا ہے۔ اس کالج میں داخلے کیلئے کم از کم عمر کی حد 16 سال ہے لیکن مادھو جب چوتھی کلاس کا طالب علم تھا تو کالج نے اس کی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے داخلہ دے دیا اور کمسنی کی وجہ سے اس کی والدہ اسے خود کالج لے کر جاتی رہیں۔ مادھو نے تین ڈگریوں کے علاوہ SAT کے امتحان میں 2400 نمبر حاصل کئے ہیں جو کہ اس امتحان کا بہترین سکور سمجھا جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی حد تک ذہین بچہ مستقبل میں انجینئر بننا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی سٹینفرڈ یا کیل ٹیک میں داخلہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -