جرمنی نےاپنا امریکی جاسوس شہری پکڑ لیا

جرمنی نےاپنا امریکی جاسوس شہری پکڑ لیا
جرمنی نےاپنا امریکی جاسوس شہری پکڑ لیا

  

برلن (نیوز ڈیسک) امریکہ کو جرمن سربراہ مملکت کی جاسوسی کی وجہ سے پہلے ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے اور اب جرمنی کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔ جرمن اخبار ”سڈوٹشے زیٹونگ“ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک 31 سالہ جرمن شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ڈبل ایجنٹ کا کام کرتے ہوئے بیرونی خفیہ ایجنسیوں کیلئے جاسوسی کررہا تھا۔ اگرچہ جرمن حکومت نے باقاعدہ طور پر کسی ملک کا نام نہیں لیا ہے لیکن اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ شخص جس کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے، امریکہ کیلئے جاسوسی کررہا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص جرمن مرکزی انٹیلی جنس سروس میں کام کررہا تھا اور ابتدائی طور پر اسے روس کیلئے جاسوسی کرنے کے شک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے جمعرات کے روز ایک جرمن عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش بھی کی گئی جس میں امریکی تعلق سامنے آیا۔ ایک عرصے سے بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبریں مسلسل آرہی ہیں کہ امریکہ نہ صرف ترقی پذیر بلکہ طاقتور ترین ممالک کی بھی باقاعدہ جاسوسی کرتا ہے .  دوسری جانب امریکہ نے اس گرفتاری پر کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -