دہشت گرد جبری طور پر اپنی بنائی نام نہاد شریعت نافذ کر نا چاہتے ہیں,کل اظہار یکجہتی کے ساتھ فوج کے لئے دعا بھی کریں گے:الطاف حسین

دہشت گرد جبری طور پر اپنی بنائی نام نہاد شریعت نافذ کر نا چاہتے ہیں,کل اظہار ...
دہشت گرد جبری طور پر اپنی بنائی نام نہاد شریعت نافذ کر نا چاہتے ہیں,کل اظہار یکجہتی کے ساتھ فوج کے لئے دعا بھی کریں گے:الطاف حسین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فوج کے جوان قوم کے لئے اپنی زندگیوں کے نذرانے پیش کرر ہے ہیں ،کل کے جلسے میں فوج سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ان کے لئے دعا بھی کریں گے۔جناح باغ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کل کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ،متحدہ کے قائد  الطاف حسین نے کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد جبری طور پر اپنی بنائی ہوئی نام نہاد شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے۔کل کے جلسے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے،ملکی یکجہتی کے لئے سب کو افواج کا ساتھ دینا ہو گا،قوم کا بچہ بچہ فوج کے جوانوں کے ساتھ ہے،قوم کی بیٹیاں،خواتین،فوج کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی بھائیو تم تنہا نہیں قوم تمہارے ساتھ ہے،کل اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے لئے دعا بھی کریں گے۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ کل کے جلسے پر دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں اس لئے کارکنان جلسے کے دوران نظم و ضبط کے ساتھ مشکوک افراد کا خیال رکھیں ۔الطاف حسین نے کہا کہ اقتدار میں آ کر احتساب کا نظام قائم کریں گے اور ملک کو امن کا گہوارا بنائیں گے،پاکستان کو دہشت گردوںاور بھتہ خوروں سے نجات دلاکر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کل ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا عہد کریں گے ،مزار قائد پر قائد اعظم سے قوم کو متحد کرنے کا عہد کریں گے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -