تاریخ کی انوکھی ایجادات

تاریخ کی انوکھی ایجادات
تاریخ کی انوکھی ایجادات

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) انسانوں نے اپنی زندگی کو آسان اور پرآسائش بنانے کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک ایجاد کی ہے لیکن کچھ ایجادات ایسی بھی ہیں کہ جو ضرورت سے زیادہ عجیب و غریب ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبولیت حاصل نہ کرپائیں۔ کچھ ایسی ہی ایجادات کا ذکر درج ذیل ہے:

1. 1925ءمیں اطالوی شہری گووینٹو سا نے تیرنے میں مدد کیلئے سائیکل کی ہوا بھری ٹیوبوں کا جال تیار کیا جسے پہن کو ڈوبنے سے بچاجاسکتا تھا اور تیز رفتاری سے تیرا بھی جاسکتا تھا۔

2. 1600 میں ہالینڈ میں برفانی جھیلوں اور دریاﺅں کی سطح کے اوپر چلنے والی کشتی ڈیزائن کی گئی۔

3. 1931ءمیں ایک امریکی شہری نے ٹوپی میں نصب ریڈیو تیار کیا لیکن یہ کامیاب نہ ہوسکا۔

4. 1932ءمیں پیرس میں پانی میں چلنے والی سائیکل ”سائیکلومر“ ایجاد کی گئی ، یہ زمین پر بھی بخوبی چل سکتی تھی۔

5. 1934ءمیں پیرس ہی میں ایک ایسی گاڑی تیار کی گئی جس کے سامنے ایک چھجہ لگا تھا تاکہ اگر یہ کسی سے ٹکرائے تو وہ شخص اس کے نیچے آنے کی بجائے چھجے میں گر کر کچلا جانے سے بچ جائے۔

6. 1929ءمیں واشنگٹن میں نہانے کیلئے لکڑی کا لباس تیار کیا گیا تاکہ دریا یا سمندری ساحل میں نہانے والے ڈوبنے سے بچ سکیں۔

7. برطانیہ میں 1935ءمیں مریضوں اور معذوروں کیلئے پیانو ایجاد کی گئی تاکہ اسے بیڈ پر لیٹے لیٹے ہی بجایا جاسکے۔

8 برطانیہ میں ہی ایک ایسا پُل ایجاد کیا گیا جو ریل گاڑی کے ڈبے کی طرح پانی کے اوپر بنائی گئی ریل پٹری کے اوپر سرکتا تھا۔

9. امریکہ میں ایک ایسا انڈرویئر ایجاد کیا گیا جو کمر اور ٹانگوں کے گرد سخت الاسٹک کی وجہ سے ہوا خارج ہونے کے باوجود بدبو باہر نہیں آنے دیتا تھا، اس مقصد کے لئے ہوا کو روکنے والا کپڑا استعمال کیا گیا تھا۔ اسے خریدنے کیلئے myshreddies.com نامی ویب سائٹ بھی تیار کی گئی۔

10. سماعت کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے جاپان میں کانوں پر پہننے والا خصوصی آلہ ایجاد کیا گیا۔

11. امریکہ مکیں 1947ءمیں کثرتِ شراب نوشی اور شب باشی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے آئس کیوب والا ماسک ایجاد کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -