سوتے میں گاڑی سر پر سے گزر جائے تو کیا ہوتا ہے؟

سوتے میں گاڑی سر پر سے گزر جائے تو کیا ہوتا ہے؟
سوتے میں گاڑی سر پر سے گزر جائے تو کیا ہوتا ہے؟

  

وارسا (نیوز ڈیسک ) پولینڈ میں ایک شخص معجزاتی طور پر سر سے کار گزرنے کے باوجود محفوظ رہا۔ 25 سالہ جیرک ساویکو ایک دکان مالک کی طرف سے الکوحل دینے سے انکار پر سامنے ہی پارکنگ کی جگہ پر لیٹ کر سو گیا، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اسے جاگنا پڑا کیوں کہ پیچھے کی طرف مڑتی (ریورس) ہوئی گاڑی اس کے سر پر چڑھ چکی تھی۔ خوش قسمتی سے جیرک کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہا تاہم اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے مکمل معائنہ کے لئے اسے ایک رات روکے رکھا۔ اس ناقابل یقین واقعہ کے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ” میری آنکھوں کے سامنے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ جیرک کے سر پر چڑھ دوڑی، میں چاہ کر بھی جیرک کو تنبیہ نہ کر پایا“۔ واضح رہے کہ اس سارے واقعہ کو سامنے دکان پر لگے ایک کیمرے نے بھی محفوظ کر لیا تھا۔ اس ضمن میں مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور زمین پر لیٹے ہوئے جیرک کو دیکھ نہیں سکا تھا، جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا لیکن خوش قسمتی سے جیرک کو صرف ہلکی خراشیں آئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -