ومبلڈن اوپن ٹینس:اعصام الحق اور ان کی روسی پارٹنر کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

ومبلڈن اوپن ٹینس:اعصام الحق اور ان کی روسی پارٹنر کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل ...
ومبلڈن اوپن ٹینس:اعصام الحق اور ان کی روسی پارٹنر کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جوڑی نے اعصام الحق اور ان کی روسی پارٹنر کو مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست دے دی ہے۔گرینڈ سلیم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی کو سربین کھلاڑی نیناد زیمونجک اور اور ان کی آسٹریلوی ساتھی سمانتھا اور ٹوسر کا سامنا تھا جس میں سربین اور آسٹریلوی کھلاڑی کی جوڑی کامیاب رہی اور اعصام اور ڈوشیوینا کو اسٹریٹ سیٹ میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ڈوشیوینا نے برطانوی جوڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -