مکھیاں مارنے والی بندوق آ گئی

مکھیاں مارنے والی بندوق آ گئی
مکھیاں مارنے والی بندوق آ گئی
کیپشن: Gun

  

کیلی فورنیا (نیوز ڈیسک) آج کل کوئی ایسا کونہ یا نکڑ نہیں جہاں مکھیاں اور بھڑیں اپنے شکار کے لئے گھات لگائے نہ بیٹھیں ہوں۔ یہ مکھیاں اور بھڑیں کھلے مقامات پر کھانا سے لطف اندوز ہونے میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں،کیوں کہ یہ کاٹے بنا آپ کو معاف نہیں کریں گی۔ اخبار کا رول بنا کر آپ ان مکھیوں کو مارتے مارتے تھک جائیں گے لیکن یہ ختم نہیں ہوں گی، لیکن اب ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ اب امریکی کمپنی نے ایک ایسا انقلابی آلہ بنا لیا ہے، جس کے ایک نشانے سے تمام کھٹمل ڈھیر ہو جائیں گے۔ یہ آلہ ایک رائفل ہے، جس سے نمک کی گولی کو بڑی تیزی رفتاری سے فائر کیا جاتا ہے۔ یہ فائر کھٹمل، مکھیوں اور کیڑوں کے لئے نہایت مہلک ثابت ہوتا ہے۔ امریکہ میں مکھی مار اس رائفل کو تقریباً ایک لاکھ افراد پہلے ہی خرید چکے ہیں، اس رائفل کی قیمت 39.95ڈالر رکھی گئی ہے۔ برطانیہ میں یہ رائفل اب آن لائن دستیاب ہے اور قیمت 35 پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے۔ پلاسٹک کی اس شاٹ گن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسے چارج کرنے کے لئے کسی بیٹری کی ضرورت ہے نہ چارجر کی، بلکہ ہوا کے دباﺅ سے اسے چلایا جاتا ہے۔ ایک بار میں یہ رائفل 50 نشانے لگا سکتی ہے۔ اس آلے کوکیلی فورنیا کی ایک نئی ابھرتی ہوئی کمپنی نے بنایا ہے، جس کا کہنا ہے کہ کھٹمل مار اس رائفل میں عام استعمال ہونے والی نمک کی گولیاں استعمال ہوتی ہےں، جو کسی بھی خطرناک کیمیکل سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -